دوستوں آج 47 ڈگری سینٹی گریڈ کی گَرمی تھی اور وَحید کو بَغیر جُوتوں کے پُولیس اسٹیشن سے عَدالت میں پیش کیا گیا میری گُزارش ہے پُولیس سے برائے مہربانی نَفرت جُرم سے کریں اِنسانوں سے نہیں۔
مُشکل وقت کا تَعلُق مَضبُوط اور پائیدار ہوتا ہے اَشرف صاحب کو پانچ سَال اور شَاہد اقبال کو چَھے سَال جیل میں قید گُزارتے ہوئے ہوں گئے ہیں آج عَدالت میں دَونوں سے لمبی مُلاقات ہوئی دَونوں نے کہا وکیل صاحب “ مُشکل پئی تَے کُھلیا اَکھاں اَیوی پُل سِی یَار بَڑے نیں “ اشرف اور شاہد کا پیغام ہے اپنوں کے لیے کَبھی کَبھی مِلنے آ جایا کرو 🫡❤️👨🎓⚖️
گُل شیر سِندھ کا رِہائشی ہے اور لاوارثی میں جیل کاٹ رہا ہے آج اپنا حَال بتاتے ہوئے آنسوؤں سے رَو پڑا اور ہاتھ جَوڑ کر التجا کی میرا ضمانت کروا دو یقین جانیں آپ لاوارث قیدیوں کا حَال جَان لیں تو آپ پریشان ہو جائیں۔
عدالت سے واپس دَفتر آیا تو دیکھا دفتر کے ساتھ ہی پارک میں ایک بُزرگ سَر کے نیچے بیگ رَکھ کر سَو رہے ہیں دَفتر کے سَامنے مَوجود چوکیدار سے پُوچھا تَو اُس نے بتایا صُبح چَھ بَجے سے یہ بُزرگ آپ کے دَفتر کے بَاہر آ کر بیٹھ گئے تھے اور اِنتظار کرتے کرتے دَرخت کی چھاؤں میں سَو گئے میں پَاس بیٹھ گیا اور یہ سوچنے لگا کیا کرو اُٹھا دُوں یَا سَونے دُوں ؟ کافی دیر پَاس بیٹھنے کے بَعد ہمت کی اور اُٹھا کر بَابَا جی سے پریشانی پُوچھی؟ بَابَا جی کا تَعلُق ہَری پُور ہَزاراں سے ہے بَابَا جی نے بتایا ساری زندگی مَحنت مَزدُوری کر کے دَس لاکھ رُوپے جَوڑے اور ایک اِنسانی اسمگلنگ کا کام کرنے والے شَخص کو دئیے کے میرے بیٹے کو بَاہر کے مُلک بھیج دَوں اور وہ فَراڈیہ ہمارے پیسے لے کر فَرار ہو گیا ہے بَابا جی کی بات سُن کر افسوس ہوا کے سَاری زندگی کی جَمع پُونجی ایک فراڈیہ چَنٹ مِنٹوں میں لے گیا بَابا جی سے وعدہ کیا ہے آپ پریشان نہ ہُوں آپ کی مَدد ضَرور کروں گا “آپ سب سے گُزارش ہے کسی کی بَات میں آ کر اَندھا اعتبار نہ کر لیا کریں” 🫡❤️⚖️👨🎓